Saturday, May 11, 2024

گندم کی کمی کا سامنا نہیں، درآمد بھی کررہے ہیں، شبلی فراز

گندم کی کمی کا سامنا نہیں، درآمد بھی کررہے ہیں، شبلی فراز
November 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں، ملک میں گندم کی کمی کا سامنا نہیں ہے، درآمد بھی کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد گفتگو میں کہنا تھا، اخبار میں خبر آئی تھی کہ گندم کی شارٹیج ہے، میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ گندم کے ذخائر مکمل ہیں۔ فروری تک باہر سے آنے والی گندم ہمارے پاس پہنچ جائے گی۔ جب دوسری فصل ہمارے پاس آئے گی تو ہمارے پاس سرپلس گندم ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا، درآمدی چینی اوپن مارکیٹ میں 83 روپے کلو جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 68 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید نیچے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ہدف ہے کہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہو، وہ چاہتے ہیں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ مزید کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پاکستان میں آگئی ہے۔