Friday, April 26, 2024

گندم کی قلت اور اسمگلنگ کے باعث فی من قیمت 2 ہزار روپے سے بڑھ گئی

گندم کی قلت اور اسمگلنگ کے باعث فی من قیمت 2 ہزار روپے سے بڑھ گئی
July 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) گندم کی قلت اور اسمگلنگ کے باعث فی من قیمت 2 ہزار روپے سے بڑھ گئی۔ مشیر خزانہ نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔ کی قلت اور اسمگلنگ کے باعث فی من قیمت 2 ہزار روپے سے بڑھ گئی۔ مشیر خزانہ نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔ 20 لاکھ میٹرک ٹن شارٹ فال اور جارحانہ خریداری کے باعث گندم کی دستیابی متاثر ہوئی ۔ قلت کے باوجود افغانستان گندم اسمگلنگ تاحال نہیں روک جا سکی۔ وزیر اعظم کو پیش کر دہ  رپورٹ   کے مطابق سرکاری گوداموں سے 6 ماہ قبل ہی گندم کی سپلائی شروع کردی گئی۔ بلوچستان اور خیبرپختوں خواہ نے رواں سال گندم کی خریداری ہی نہیں کی۔ جس کے باعث  گندم بحران  کا خدشہ  پیدا ہو گیا ہے ۔ وزیراعظم نے گندم کی قلت اور آٹے کی قیمت میں اضافے پرنوٹس  لیتے  ہوئے وفاقی  وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی کوآئندہ 5 سے 10 سال کا پلان تیار کرنے کی ہدایت  کر دی ہے ۔ دوسری طرف آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اربوں روپے سبسڈی دینے کی راہ ہموار  ہو گئی ہے۔ رواں سال  گندم  بحران   کا سامنا کرنے  کے باجود  حکومت   گندم  خریداری  کے لیے مربوط  پالیسی نہ اپنا  سکی ۔ ذرائع کے مطابق   وفاقی  ادارہ پاسکو  بھی   گندم  خریداری کا ٹارگٹ   پورا  نہیں کر سکا ۔  گندم کی امپورٹ اور اسمگلنگ  کے باعث اس  سال  گندم  کی قیمتوں  میں توازن لانے کے لیے حکومت کو اربوں  روپے خرچ  کرنا پڑھیں گے ۔