Thursday, April 25, 2024

گندم بحران سے بچنے کیلئے محکمہ صحت کے افسران نے سر جوڑ لئے

گندم بحران سے بچنے کیلئے محکمہ صحت کے افسران نے سر جوڑ لئے
October 20, 2020

فیصل آباد(92 نیوز) آئندہ برس گندم بحران سے بچنے کےلیے افسران  نے سرجوڑ لیے ،  ڈائریکٹر زراعت کہتے ہیں کہ رواں سال ڈویژن فیصل آباد میں گندم کی کاشت کا ہدف 21 لاکھ 38 ہزار ایکڑ رکھا گیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 10فیصد زائد ہے۔

ڈویژن میں محکمہ زراعت کی 85 ٹیمیں کسانوں کو گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انجان2017، اجالا 2016 اور فیصل آباد 2008 سمیت محکمے کے سفارش کردہ بیج کے استعمال کا مشورہ دے رہی ہیں ۔ بروقت کاشت اور فاسفورس کیساتھ پوٹاشیم اورکھاد کے استعمال کی بھی ترغیب دی جا رہی ہے۔

محکمہ زراعت کے  مطابق کسان 30 نومبر تک گندم کی کاشت فی ایکڑ 50 کلو بیج کے استعمال کیساتھ مکمل کرلیں، تاہم آئندہ سال کسانوں سے فی من گندم کس بھاؤ خریدی جائے گی اس کا جواب ابھی محکمہ زراعت کے پاس نہیں۔

محکمہ زراعت پرعزم ہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت نہ صرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ ملک بھر میں آئندہ سیزن گندم کی قلت کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا ۔