Friday, April 26, 2024

گندم بحران اور آٹے کی قیمت پر مشیر خزانہ نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی

گندم بحران اور آٹے کی قیمت پر مشیر خزانہ نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی
July 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) گندم بحران اور آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، وزیراعظم کا گندم کی قلت اور آٹے کی قیمت میں اضافے پرنوٹس، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔ 92 نیوز نے یکم جولائی کو گندم بحران سے متعلق خبر بریک کر دی تھی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت کو اپنے ہی اقدامات کی وجہ سے گندم کی قلت کا سامنا ہے۔ اسمگلنگ کے باعث فی من قیمت 2 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ 20 لاکھ میٹرک ٹن شارٹ فال اور جارحانہ خریداری کے باعث گندم کی دستیابی متاثر ہوئی ہے، گندم کی قلت کے باوجود افغانستان گندم اسمگلنگ تاحال نہیں روک جاسکی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری گوداموں سے 6 ماہ قبل ہی گندم کی سپلائی شروع کردی گئی، بلوچستان اور خیبرپختوںخوا نے رواں سال گندم کی خریداری ہی نہیں کی، 15 سے 20 لاکھ ٹن گندم درآمد نہ ہوئی تو نئی فصل آنے تک بدترین بحران رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اربوں روپے سبسڈی دینے کی راہ ہموار کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے گندم کی قلت اور آٹے کی قیمت میں اضافے پرنوٹس لتے ہوئے، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی کو آئندہ 5 سے 10 سال کا پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔