Saturday, May 11, 2024

گن کلب کے قیام سے متعلق پرویزمشرف دور کی قرارداد غیر قانونی قرار

گن کلب کے قیام سے متعلق پرویزمشرف دور کی قرارداد غیر قانونی قرار
July 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)سپریم کورٹ میں گن کلب اراضی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی،  عدالت نے گن کلب کے قیام سے متعلق پرویزمشرف دور کی قرارداد غیر قانونی قرار دے دی ۔ سپریم کورٹ نے گن کلب کے قیام سے متعلق پرویزمشرف دور کی قرارداد غیرقانونی قراردیتے ہوئے زمین پاکستان سپورٹس بورڈ کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تعمیر کی گئی مارکی بھی پاکستان سپورٹس بورڈ کو دینے کی ہدایت کر دی اور سروے آف پاکستان کو 2 ہفتے میں 145 ایکڑزمین کی حد بندی کا حکم دیتے ہوئے دی گن اینڈ کنٹری کلب کے ملازمین کوسپورٹس بورڈ میں ضم کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب چیف جسٹس نے ڈیموں کی تعمیر میں حکومت کی جانب سے پھیلائی جانے غلط فہمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری اطلاعات اور خزانہ کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تاثر دیا جارہا ہے کہ فنڈ حکومت پاکستان نے بنایا، لوگ حکومت کو ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا ڈیم کی تعمیر پر پہرا دینگے، کوئی کرپشن نہیں ہونے دینگے۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔