Friday, May 10, 2024

گن اینڈ کنٹری کلب کیس ، جسٹس یحیی آفریدی کی سماعت سے معذرت

گن اینڈ کنٹری کلب کیس ، جسٹس یحیی آفریدی کی سماعت سے معذرت
January 15, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت  ہوئی ، جسٹس یحیی آفریدی نے  کلب کا ممبر ہونے کے باعث کیس سماعت سے معذرت کرلی۔ سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی  سماعت کی ، جسٹس یحییٰ آ فریدی نے کلب کا ممبر ہونے کے باعث کیس سماعت سے معذرت کرلی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ جج صاحب کے انکار کے باعث آ ج میرٹ پر کیس نہیں سن سکتے  ، کیا گزشتہ سماعت کے حکم پر عمل کیاگیا ہے۔ وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ  عدالتی حکم پر فریقین نے اپنی رپورٹس جمع کروا دی ہیں، حکومت کلب سے متعلق  جو بھی سفارش کرے گی اسکی  کابینہ سے منظوری لینا ہو گی،کلب کی موجودہ  انتظامیہ نے بھی کلب سے متعلق اپنی سفارشات جمع کروادی ہیں۔ وکیل نعیم بخاری نےبتایا کہ  کسی بھی حکومتی ادارے نے نئی انتظامیہ کے دور میں کوئی مالی کنڑیبیوشن نہیں کی ،موجودہ تمام رقم ممبران کی رقم ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ  گن اینڈ کنٹری کلب حکومت پاکستان کی ملکیت ہے، فی الحال موجودہ انتظامیہ کو مزید توسیع کیلئے حکم امتناع نہیں دینا چاہتے،  17 دسمبر کو موجودہ انتظامیہ کو  ایک مرتبہ توسیع دے چکے ہیں، کیس کو 15 روز بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا جائے گا، فریقین چاہیں  تو اپنے جوابات جمع کروا سکتے ہیں، عدالت  کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔