Thursday, April 25, 2024

گمنامی سے اچانک موضوع بحث بننے والی بشریٰ بی بی پاکپتن سے تعلق رکھتی ہیں

گمنامی سے اچانک موضوع بحث بننے والی بشریٰ بی بی پاکپتن سے تعلق رکھتی ہیں
January 7, 2018

پاکپتن ( 92 نیوز ) کچھ عرصہ قبل عمران خان پاکپتن میں  دربارحضرت بابا فرید  پر حاضری کے بعداپنی روحانی پیشوا کے پاس پیر غنی اسٹیٹ پہنچے تھے تو  بشریٰ بی بی   سے لوگ پہلی بار  واقف ہوئے۔اب کپتان اور بشریٰ بی بی کی شادی کی افواہیں عروج پر ہیں ۔

گمنامی سے اچانک کپتان کی روحانی پیشوا کے طور پر سامنے آنے والی بشریٰ بی بی  کی کہانی نے نیا موڑ لے  لیا ۔ شوہر سے علیحدگی اور عمران خان سے شادی کی افواہوں نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔

   بشریٰ وٹو پاکپتن کے بڑے سیاسی خاندان کی سابقہ  بہو اور کسٹم آفیسر خاور فرید مانیکا کی سابقہ  اہلیہ ہیں ۔

بشریٰ  بی بی کے سابق سسر میاں غلام محمد مانیکا  مرحوم وفاقی وزیر رہ چکے ہیں ۔ دیور احمد رضا مانیکا سابق ایم این اے اور تحریک انصاف  پاکپتن کے ضلعی صدر بھی ہیں۔

خاور مانیکا اور بشریٰ کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں  ۔ بڑی بیٹی مہر النسا  صوبائی وزیر عطا محمد مانیکا کی بہو ہیں ۔

دوسری بیٹی کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے ۔ جبکہ دو نواسے اور ایک نواسی بھی ہے۔

بشری وٹو ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے قریبی گاؤں کووے کی  میں زمیندار ریاض احمد  وٹو کی بڑی بیٹی جبکہ خاور فرید کی دوسری بیوی تھیں۔

بشریٰ کے سابقہ شوہر خاورکی پہلی شادی کزن سے ہوئی تھی جو خاندانی اختلافات کے باعث نہ چل سکی ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق بشریٰ نے اپنے خاوند خاور مانیکا سے اکتوبر میں طلاق لی اور 40 روز قبل علیحدگی اختیار کر لی ۔

جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ کی طرف سے  رشتہ بھجوانے کی تصدیق کر دی گئی  ہے۔