Sunday, May 19, 2024

گمشدہ کارکنوں کے اہلخانہ کے مسائل سے ساری دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں: فاروق ستار

گمشدہ کارکنوں کے اہلخانہ کے مسائل سے ساری دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں: فاروق ستار
April 24, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) گمشدہ کارکنوں کے اہلخانہ کے مسائل سے ساری دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ فاروق ستار نے گمشدہ کارکنوں کے لیے دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گمشدہ کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں دھرنا دیا ہے۔ چاہتے ہیں کہ گمشدہ کارکنوں کے اہل خانہ کے مسائل سے ساری دنیا کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اظہار یکجہتی اور احتجاجی دھرنا ہے۔ گمشدہ اراکین کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ لاپتہ اراکین سے اظہار یکجہتی کے لیے دو دن سے سراپا احتجاج ہیں۔ گمشدہ کارکنوں کے اہل خانہ کے مسائل سے ساری دنیا کا آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔