Friday, April 26, 2024

گمشدہ بچی ملنے پر سپین میں شکریہ رافیل نڈال کی گونج

گمشدہ بچی ملنے پر سپین میں شکریہ رافیل نڈال کی گونج
September 29, 2016
بارسلونا (ویب ڈیسک) سپین کے شہر مجورکا میں نمائشی ٹینس میچ کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ اسٹیڈیم میں ایک بچی لاپتہ ہونے پر ماں چلانے لگی جس پر میچ روک دیا گیا۔ چند لمحوں بعد بچی مل گئی جس پر میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ بچی ملنے پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے تالیاں بجائیں۔ بچی کی ماں نے میچ روکنے پر رافیل نڈال کا شکریہ ادا کیا۔