Friday, May 17, 2024

گلیات میں برفباری ، ڈونگا گلی میاں سیاح پھنس گئے

گلیات میں برفباری ، ڈونگا گلی میاں سیاح پھنس گئے
January 28, 2019
گلیات ( 92 نیوز) گلیات میں برفباری کے باعث ڈونگا گلی میں ٹریفک جام ہو گئی اور250 سے زائد گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں، پھنسے ہوئے سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ گلیات میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے بڑی تعداد میں سیاحوں نے نتھیا گلی کا رخ کیا تو  ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھ گیا، جسکے باعث ٹریفک جام ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شدید برفباری سے گلیات تک جانے والے سیاح ڈونگا گلی میں پھنس کر رہ گئے، گاڑیوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو اہلکار  کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق اس علاقے میں ڈھائی سو سے زائد گاڑیاں پھنسی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکار برف کو صاف کرنے میں مصروف ہیں، ریسکیو اہلکاروں  کا کہنا ہے کہ   وہ سیاحوں کو جلد ہی علاقے سے نکالنے  میں کامیاب ہو جائیں گے۔