Tuesday, April 23, 2024

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ: ناروے اور فلپائن کے سفیر، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات ہلاک، پائلٹ اور معاون شہید، سیاسی قیادت کا گہرے دکھ اور غم کا اظہار

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ: ناروے اور فلپائن کے سفیر، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات ہلاک، پائلٹ اور معاون شہید، سیاسی قیادت کا گہرے دکھ اور غم کا اظہار
May 8, 2015
گلگت (92نیوز) گلگت کے علاقے نلتر میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران ناروے اور فلپائن کے سفیر جبکہ انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات ہلاک ہو گئیں، حادثے میں دو پائلٹس بھی شہید ہو ئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت میں چین کے تعاون سے نلتر پاور پراجیکٹ اور چیئر لفٹ منصوبے کے افتتاح کےلئے غیرملکی سفیروں اور دیگر مہمانوں کو لےکر پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گلگت پہنچا تو اس دوران دلخراش حادثہ پیش آگیا۔ کریش لینڈنگ کے دوران ایم آئی سیون ٹین ہیلی کاپٹر آرمی پبلک سکول کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں فلپائن اور ناروے کے سفیر جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات زندگی کی بازی ہار گئیں۔ حادثے میں پاک فوج کے ایک پائلٹ اور معاون شہید ہو گئے جبکہ چار غیرملکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولینڈ اور ڈنمارک کے سفیر سمیت دیگر غیرملکی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 1 آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں گیارہ غیرملکی اور چھ پاکستانی سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق ایم آئی سیون ٹین ہیلی کاپٹر کی پرواز معمول کے مطابق رہی تاہم لینڈنگ کے دوران یہ آرمی پبلک سکول کی عمارت سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم عمارت کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ وزیراعظم کی آمد کے وجہ سے سکول میں تعطیل تھی۔ واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں کا آغاز کر دیا۔ وزیراعظم کو حادثے کی اطلاع ہیلی کاپٹر میں دی گئی جس کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پروزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کو واپس موڑ لیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلئے گلگت کے ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، وزرائے اعلیٰ، الطاف حسین، عمران خان سمیت ملکی سیاسی و مذہبی رہنماو¿ں نے حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔