Monday, May 13, 2024

گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ کا میلہ جاری

گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ کا میلہ جاری
January 30, 2019
 گلگت (92 نیوز) گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ کا میلہ جاری ہے ۔ میلے میں پاکستان سمیت پندرہ ممالک کے 35 سکیئرز حصہ لے رہے ہیں۔ سطح سمندر سے 8960 فٹ کی بلندی پر واقع نلتر سکی سلوپ میں جاری انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ کے دوسرے روز عالمی سطح کے مقابلے میں ترکی نے پہلی پاکستان نے دوسری اور یوکرائن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ پاکستان ایئر فورس کے کریم نے پہلی ،گلگت  سکاؤٹس کے محمد نواز نے دوسری اور پاکستان ایئر فورس کے لیاقت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ میں پاکستان کے علاوہ ترکی، یونان، افغانستان، مراکش، آزربائیجان، ہانگ کانگ، برطانیہ، بوسنیا ہردگوزینیا، تاجکستان بیلجیئم سمیت دیگر ممالک کے سکی پلیئرز حصہ لے رہے ہیں۔ .