Friday, April 19, 2024

گلگت کے بلند و بالا پہاڑوں کے دامن میں بہتے ندی نالے قدرت کا حسن شاہلکار

گلگت کے بلند و بالا پہاڑوں کے دامن میں بہتے ندی نالے قدرت کا حسن شاہلکار
July 2, 2020

گلگت ( 92 نیوز) گلگت  کے بلند وبالا پہاڑوں کے دامن میں بہتے ندی نالے کے دلکش نظارے ، گرمی کے ستائے شہریوں نے  کارگاہ  نالے کا رخ کرلیا۔

گلگت میں سیاحت کھلنے کےبعد گرمی کے ستائے سیاحوں نے شہر سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کارگاہ نالہ کا رخ کرلیا۔ سیاح  کارگاہ نالہ کے کنارے بیٹھ کر ٹھنڈی اور تازہ ہوا کے جھونکوں سے لطف اندوز جاتے ہیں۔

گلگت بلتستان میں سیاحت کھولتے ہی چھوٹے ٹک شاپ کی قسمت بھی بدلنے لگی ۔ کارگاہ نالہ میں کام کرنے والا ٹک شاپ مالک وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے انتہائی خوش ہے۔

کارگاہ نالے کے کنارے سیاحوں  کی تازہ ہوا کے جھونکوں  کے ساتھ  ٹراوٹ فش ، چپس اور  چائے سے تواضع کی گئی۔

کورونا کا لاک ڈاؤن کے ستائے لوگ اب گھروں سے نکل کر ٹھنڈی اور خوبصورت مقامات کا جانا شروع ہوئے ہیں اور ان مقامات میں تصویریں بناکر خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔