Thursday, March 28, 2024

گلگت کے برزل ٹاپ کو پاک آرمی نے کھول دیا

گلگت کے برزل ٹاپ کو پاک آرمی نے کھول دیا
April 16, 2019

گلگت( 92 نیوز) سال کے سات مہینے برف سے ڈھکے رہنے والے گلگت  کے برزل ٹاپ کو پاک آرمی نے کھول دیا،محکمہ صحت کی ٹیم نے 5 مہینوں سے پولیو قطروں سے محروم 700 سےزائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا شروع کردیے۔

گلگت  بلتستان کا سیاحتی اور جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہم علاقہ برزل ٹاپ جو سال کے سات ماہ تک 5 سے 10 فٹ برف میں ڈھکا رہتا ہے،پاک آرمی نے دن رات کام کرکے کھول دیا ہے ۔

برزل ٹاپ میں برف ہونے کی وجہ سے ملمرک اور کمری کے رہائشیوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثرتھی جبکہ بچوں کو پولیوکے قطرے بھی نہیں پلائے جا سکے تھے۔

آج سے 700 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

برزل ٹاپ وقت سے قبل کھولنےسے پر علاقہ مکینوں کو اشیائے خورونوش و دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل بھی شروع ہوگئی۔