Monday, September 16, 2024

گلگت کی چوٹیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے سیاح دیوانے

گلگت کی چوٹیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے سیاح  دیوانے
February 8, 2018

گلگت ( 92 نیوز ) خوبصورت ترین چوٹیاں مئیر برپو پیک، کیپل پیک،رش پیک اور گولڈن پیک کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے  سیاح مشکل سفر کیسے طے  کر کے دلکش نظارے دیکھنے آرہے ہیں ۔

سات ہزار ستائیس  میڑ بلند یہ پاکستان کی خوبصورت چوٹیاں اور گلیشئر   ہیں ۔ ضلع نگر کے ہوپر گاوں سے مئیر برپو گلیشئر تک پیدل سفر کا آغاز ہوتا ہے تو ہوپر گلیشیر ، میر گلیشیر اور برپو گلیشیر کے دلفریب اور دلکش نظاروں سے ہوتے ہوئے  گزرنا ہوتا ہے  ۔چٹانوں اور برف پر پیدل سفر میں معمولی غلطی کی بھی  گنجائش نہیں ہوتی۔

طویل پیدل سفر کے بعد گولڈن پیک کا نظارہ کرنے اور مئیر گلیشیر پر پہنچ کر تصاویر بنانے کیساتھ اس خوبصورت مقام پر مقامی نوجوان رقص کرکے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ۔