Sunday, September 8, 2024

گلگت کی خوبصورت وادی نلتر میں اسکینگ چیمپئن شپ کا آغاز

گلگت کی خوبصورت وادی نلتر میں اسکینگ چیمپئن شپ کا آغاز
January 23, 2016
گلگت (92نیوز) گلگت میں سیاحتی مقام وادی نلتر میں سعدیہ خان چلڈرن سکی چیمپین شپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے کھیلوں کے مقابلوں میں چھپن کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہنزہ کے نواح میں واقع سیاحتی مقام وادی نلتر خوبصورتی میں اپنی مثال نہیں رکھتی۔ برف سے ڈھکی اس وادی میں سکی چیمپین شپ کے مقابلوں کا باقاعدہ آغا ہو گیا۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں سعدیہ خان چلڈرن سکی چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ تھے۔ سعدیہ خان چلڈرن سکی چیمپین شپ میں مجموعی طور پر سات ٹیموں کے چھپن کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ میں کھلاڑی کرس کراس، سنیک لانگ جمپنگ سمیت دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیں گے۔