Friday, March 29, 2024

گلگت میں 20 ڈاکٹر، 45 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا میں مبتلا

گلگت میں 20 ڈاکٹر، 45 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا میں مبتلا
June 20, 2020
گلگت (92 نیوز) گلگت میں محکمہ صحت کے ملازمین پر کورونا وائرس کے وار شروع ہوگئے۔ ابتک 20 ڈاکٹر 45 پیرامیڈیکل سٹاف آئسولیشن وارڈ میں داخل ہوگئے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے صحت کے شعبے میں اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ گلگت بلتستان میں پہلے ہی ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی کا سامنا تھا اس مشکل وقت میں کورونا وائرس  نے محکمہ صحت کے عملے پر وار شروع کردیا، ابتک 20 ڈاکٹر اور 45 پیرامیڈیکل سٹاف خود کورونا کا شکار ہوگئے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہیلتھ عملے کی کمی کا سامنا ہے ۔ اس وقت ایمرجنسی کے ایک مریض کیلے ونٹیلیٹر نہیں۔ گلگت بلتستان میں 12 ونٹیلیٹر موجود ہیں جبکہ چلانے کیلے ٹیکنیکل عملہ نہیں۔ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیئے تاکہ آنے والے وقت میں کسی بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔