Saturday, April 27, 2024

گلگت، صدیوں سے جاری خوشحالی کی دعا دینے کی رسم آج بھی زندہ

گلگت، صدیوں سے جاری خوشحالی کی دعا دینے کی رسم آج بھی زندہ
January 22, 2018

گلگت ( 92 نیوز) گلگت میں صدیوں سے جاری خوشحالی کی دعائیں دینے کی رسم آج بھی روایتی انداز میں جاری ہے ۔ نوجوانوں کا گروپ ہر گھر کے سامنے پہنچتا ہے اور بلند آواز میں دعائیں دیتا ہے۔

ہر گھر کے دروازے پر اچھے مستقبل کی بلند آواز میں دعائیں دی جاتی ہیں اور پھر دستک دی جاتی ہے ۔

دروازہ کھلتے ہی جارو  مخصوص قسم کا ڈانس کرتا ہے جبکہ اس گھر والے بدلے میں اپنی استطاعت کے مطابق نوجوانوں کو رقم دیتے ہیں ۔

ہر گھرکے سامنے جارو ڈانس کرتا ہے اور گھروں سے  ملنے والی رقم سے اختتامی روز محلے بھر کیلئے کھانا تیار کرتے ہیں ۔

مقامی فنکار کا کہنا ہے  گلگت بلتستان کے تمام  قدیم رسم و رواج کا اختتام دھنوں  اور ڈانس پر ہی مکمل ہوتا ہے ۔

یہ رسم تو ایک بہانہ ہے تاہم اجتماعی رقص ، گیت اور میوزک کیساتھ آپس میں محبتیں تقسیم کرنا اس رسم کا اصل مقصد ہے۔