Monday, May 13, 2024

گلگت ،شہریوں نے برف کے مجسمے بنانے شروع کر دیے

گلگت ،شہریوں نے برف کے مجسمے بنانے شروع کر دیے
January 23, 2019
گلگت ( 92 نیوز)  گلگت  میں شدید برفباری  سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا لیکن لوگ گھروں میں محصور رہنے کی بجائے  باہر نکل کر برف کے مجسمے بنانے لگے ۔ گلگت بلتستان بھر میں گزشتہ ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،جسکے باعث علاقہ مکینوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، برف باری سےگلیات ،گلگت ،شاہرہ قراقرم سمیت کئی زمینی راستے بند ہو گئے ہیں ۔ شدید برف باری میں  گھروں میں محصور نوجوانوں نے اپنے گھروں کے باہر برف کے مجسمے بناکر اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ کسی نے برف سے دلہا دلہن کے جوڑے بنائے تو کسی نے ثقافتی لباس پر انسان کا مجسمہ بناکر داد وصول کرنے کی کوشش کی۔ ادھر جانب ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہےجس سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ۔رابطہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب 92 نیوز پر اپر دیر میں بند رابطہ سڑکوں کے حوالےسے خبر نشرہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ،  سی این ڈبلیو حکام نے 92 نیوز کی ٹیم کے ساتھ بند رابطہ سڑکوں کا دورہ کیا اور فوری طور پر بھاری مشینری سے رابطہ سڑکوں سے برف کو ہٹایا۔