Friday, April 26, 2024

گلگت سے گاہگوچ تک وادیوں کے سبز پہنوائے خزاں کے رنگ میں ڈھل گئے

گلگت سے گاہگوچ تک وادیوں کے سبز پہنوائے خزاں کے رنگ میں ڈھل گئے
November 23, 2019
 گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان کے موسم نے انگڑائی لے لی ۔ گلگت سے گاہگوچ تک وادیوں کے سبز پہنوائے خزاں کے رنگ میں ڈھل گئے۔ خزاں کا موسم جدائی اور اداسی کا احساس دلاتا ہے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی رنگ بدلتے زرد پتے شجر سے جدا ہو جاتے ہیں۔ گلگت سے غذر کے درمیان بارگو، شیکوٹ، شروٹ گلاپو ،گوہراباد، شیر قلعہ اور بوبر کی حسین وادیوں نے خزاں کے موسم میں نیا روپ دھار لیا۔ سیاح حسین ان لمحوں کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیتے ہیں۔ یوں تو گلگت بلتستان کے چاروں موسم دلکش اور منفرد ہوتے ہیں لیکن خزاں کا موسم سب کو اپنا دیوانہ بنا لیتا ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ ان حسین نظاروں کو بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ۔ برف پوش چوٹیاں، پتھروں سے سر ٹکراتا دریا کا صاف شفاف پانی اور زردی مائل درخت دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔