Tuesday, May 21, 2024

گلگت بلتستان کے کئی پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

گلگت بلتستان کے کئی پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری
October 23, 2019
 گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان کے کئی پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو گئی۔ سوست، مسگر، چپورسن سمیت دیگر مقامات پر ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ خنجراب سوست گوجال نسبت میں موسم کی پہلی برف باری سے علاقہ مزید خوبصورت تو ہو گیا مگر سردی میں اضافے کی وجہ سے مقامی لوگوں کی مشکلات  بھی بڑھ گئیں۔ ایسے میں شہریوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برف باری سے سیاحوں کی دلی مراد  پوری ہو گئی۔ اچانک اور غیر متوقع برف باری سے تمام علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ دوسری جانب برف باری سے سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید برف باری کا امکان ہے۔