Saturday, April 27, 2024

گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے، بلاول

گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے، بلاول
October 27, 2020
گلگت (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو یہاں کے عوام کا ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے، یہاں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ گلگت اور بلتستان کے عوام باشعور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہرعلاقے کے لوگ احتجاج کررہے ہیں، تبدیلی کے نام پر تباہی ہوچکی ہے، پی ٹی آئی منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے۔ اسلام آباد کو پیغام بھیجنا ہے گلگت بلتستان کے عوام کسی کٹھ پتلی کے ساتھ نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں، میں نے مزدوروں کی آواز بننا ہے، سندھ میں مفت علاج کیلئے اسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے، دل کے مفت علاج کیلئے اسکردو میں اسپتال قائم کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت صرف اور صرف پیپلزپارٹی کرتی ہے، اسکردو میں بند بجلی گھر کا منصوبہ مکمل کریں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنا مستقبل بچانے کیلئے تیر کا ساتھ دیں۔