Thursday, May 2, 2024

گلگت بلتستان کے دو پولیس اہلکار دوسروں کیلئے ایمانداری کی مثال بن گئے

گلگت بلتستان کے دو پولیس اہلکار دوسروں کیلئے ایمانداری کی مثال بن گئے
September 29, 2018
گلگت بلتستان ( 92 نیوز ) گلگت بلتستان میں 2 پولیس اہلکار دوسروں کیلئے ایمانداری کی مثال بن گئے ، غیرملکی خاتون کا گم ہوجانے والا مہنگا موبائل اور پاکستانی سیاح کو ایک لاکھ روپے سے زائد رقم واپس لوٹادی ۔ سکردو اور دیوسائی میں پولیس اہلکار ایمانداری کی مثال بن گئے  ، محمد رضا اور محمد اسحاق نے تھائی لینڈ کی خاتون اور پاکستانی سیاح کا سامان بحفاظت واپس کردیا ۔ سکردو میں اہلکار کو  80 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون ملا  جسے تھانے میں جمع کروادیا تھا  ، غیرملکی خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے علم ہوا تو پولیس سے رابطہ کرکے موبائل فون وصول کرلیا  ۔ غیرملکی خاتون کا موبائل فون گزشتہ سال گم ہوا تھا ۔ دیوسائی میں بھی پولیس جوان نے ملنے والا بیگ اصل مالک کے حوالے کردیا  جس میں ایک لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد رقم تھی ۔ آئی جی ثناء اللہ عباسی نے پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا ۔