Thursday, April 18, 2024

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری شروع

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری شروع
November 19, 2020

استور (92 نیوز) گلگت بلتستان گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری شروع  ہو گئی ، شونٹر پاس ،بابوسر پاس ،برزل پاس  دیوسائی ،گلتری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔

بالائی علاقوں قمری منیمرگ ،چلم ،شنکرگڑھ،میرملک،ترشنگ،روپل اور پری شنگ میں بھی برف باری جاری ہے ،  بالائی علاقوں میں برف باری سے گلگت ،مضافات سے الیکشن کے لیے آنے والے ہزاروں لوگ پھنس گئے۔

برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔