Saturday, May 11, 2024

گلگت بلتستان کے انتخابات کا معرکہ آج سجے گا

گلگت بلتستان کے انتخابات کا معرکہ  آج سجے گا
November 15, 2020

گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان انتخابات کا معرکہ سجنے  میں کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں ، گلگت بلتستان  کی کل 24 میں سے 23 نششتوں پر  ووٹنگ  کا آغاز   صبح 8 بجے  ہو گا ۔ ایک نشست  پر نتخاب 22 نومبر کو ہوگا۔

گلگت بلتستان   کی  کل 24 نشستوں میں  سے 23 پر   پولنگ کا آغاز صبح  8 بجے ہو گا  جو بنا کسی  تعطل  کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے  امیدواروں  سمیت متعدد آزاد امیدوار بھی  انتخابات میں کامیابی  کے لیے بھرپور  سرگر م رہے۔

جی بی انتخابات میں  جی بی اے ایک،دو اور آٹھ سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔ جی بی اے ایک  گلگت ون میں پیپلز پارٹی  کے امیدوار امجد حسین ،مسلم لیگ  کے جعفراللہ خان اور پاکستان تحریک انصاف  کے حاجی جوہر علی کے درمیان کانٹے  کے مقابلے  کا امکان ہے ۔

جی بی اے 2 گلگت سے مسلم لیگ ن  کے امیدوار  اور سابق وزیر اعلٰی حافظ حفیظ الرحمن ، پاکستان تحریک انصاف  کے   فتح اللہ خان  اور  پیپلز پارٹی کے  جمیل احمد کے مابین  بھی کانٹے دار مقابلہ  ہو گا۔

 جی بی اے 8 سکردو ایک  میں پیپلز پارٹی  کے  سید مہدی شاہ ،مسلم لیگ ن  کے   اکبر تابان اور پاکستان تحریک انصاف  کے  راجا زکریا خان  کے  درمیان  سخت مقابلہ ہو گا ۔

استور کے دو حلقوں میں ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سمیت متعدد آزاد امیدوار میدان میں ہیں ، استور 1 جی بی اے 13 میں 12 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحمید خان اور اتحاد پینل کے متفقہ امیدوار ڈاکٹر عباس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی اور پاکستان تحریک انصاف کے خالد خورشید بھی ٹف ٹائم دے  سکتے ہیں ۔

استور 2 جی بی اے 14 میں 22 امیدوار انتخابات میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں. پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شمس الحق لون اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مظفر علی خان ریلے کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد فاروق اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار نعمت اللہ خان بھی ٹف  تائم دے سکتے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 13 سیٹیں درکار ہوں گی۔ جی بی  انتخابات  میں کون سر خرو ہوگا اس کا فیصلہ آج گلگت بلتستان کے عوام کرینگے۔