Thursday, March 28, 2024

گلگت بلتستان کے انتخابات صاف و شفاف تھے ، شبلی فراز

گلگت بلتستان کے انتخابات صاف و شفاف تھے ، شبلی فراز
November 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا گلگت بلتستان کے انتخابات صاف و شفاف تھے۔ دھاندلی ہوتی تو تحریک انصاف 14 سے 15 سیٹیں لیتی۔ شبلی فراز کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے عوام نے نوازشریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔ دونوں پارٹیوں کو موقع ملا تھا، انہوں نے گلگت بلتستان کو اہم نہیں سمجھا۔ دونوں جماعتوں نے زبانی جمع خرچ کیا، جس کا نتیجہ انہیں مل گیا۔ الیکشن سے پہلے ہی انہوں نے دھاندلی کا منترہ پڑھنا شروع کر دیا تھا۔ جن الیکشن میں یہ ہار جائیں وہ ٹھیک نہیں ہوتے۔ مریم نواز جمہوریت پر بھاشن دینے کے بجائے ایون فیلڈ اثاثوں سے متعلق بتائیں۔ بدلتے ہوئے بیانیے سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں الیکشن ٹھیک نہیں ہوا۔ گلگت بلتستان کے عوام نے روشن مستقبل کیلئے ووٹ دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا جب تک میرٹ،ایماندار اور کرپٹ آدمی میں فرق نہیں ہو گا ملک نہیں چل سکتا۔ ہمارا کاز پاکستان کی بہتری کیلئے ہے۔ ہماری حکومت میں عیاشیاں نہیں ہو رہیں۔ قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔