Friday, April 26, 2024

گلگت بلتستان کیلئے گلاف الرٹ جاری کر دیا گیا

گلگت بلتستان کیلئے گلاف الرٹ جاری کر دیا گیا
August 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) گلگت بلتستان کیلئے گلاف الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سخت گرمی پڑنے کے باعث برف تیزی سے پگھلے گی۔ کل بارش بھی ہو سکتی ہے۔ گلاف سے بگروٹ، یاسین، ہنزہ، نگر، شیگر، گاچھے اور گلگت کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ متعلقہ اداروں کو متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں ۔