Saturday, April 27, 2024

گلگت بلتستان کی چوبیس نشستوں پر عام انتخابات آج ہونگے

گلگت بلتستان کی چوبیس نشستوں پر عام انتخابات آج ہونگے
June 8, 2015
گلگت(92نیوز)گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل آج  سجے گا،تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ چوبیس جنرل نشستوں پر دو سو سٹرسٹھ اُمیدوار میدان میں ہیں، بعض حلقوں میں کانٹے کے مقابلے بھی متوقع ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوکر شام چار بجے تک جاری رہے گی ،صوبے بھر میں ایک ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں بعض پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے کر فوج بھی تعینات کر دی گئی ہے،نادرا کے ریکارڈ کے مطابق گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چھ لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو چونسٹھ ہے جو کل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ گلگت بلتستان کے سات اضلاع میں کل تینتیس نشستیں ہیں جن میں سے چوبیس پربراہ راست مقابلہ ہوگا جبکہ چھ خواتین  اورتین ٹیکنوکریٹس کیلئے مخصوص ہیں۔ جنرل نشستوں میں گلگت کی تین، اسکردو کی چھ  دیامر کی چار  غذر کی تین  گانچھے کی تین  ہنزہ نگر کی تین اور استور کی دو نشستیں شامل ہیں،گلگت بلتستان کے انتخابی معرکے میں چودہ جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔