Thursday, April 25, 2024

گلگت بلتستان کی عوام نے مریم اور نواز کا ملک دشمن بیانیہ دفن کر دیا، وفاقی وزراء

گلگت بلتستان کی عوام نے مریم اور نواز کا ملک دشمن بیانیہ دفن کر دیا، وفاقی وزراء
November 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزراء کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی عوام نے مریم اور نواز کا ملک دشمن بیانیہ دفن کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹویٹ پیغام میں گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دی۔ کہتے ہیں گلگت بلتستان کےغیورعوام نے اپوزیشن کے متوقع دھاندلی بیانیے کوزمین بوس کر دیا۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1327947548754124800?s=20 اُنہوں نے مزید لکھا کہ پولنگ کا عمل پُرامن انداز میں خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ انتخابی عمل میں بزرگوں اور خواتین سمیت عوام کی بھرپور شرکت اور شفافیت میڈیا نے اپنے کیمروں کی آنکھ سے دکھائی۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1328035998308118530?s=20 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے نواز اور مریم کا ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ مسترد کردیا۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ اُمید ہے عبرتناک شکست سے پی ڈی ایم کی قیادت کو احساس ہو جائے گا۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1328020531166195714?s=20 وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے انتخابی نتائج کے بعد رعمل میں کہا کہ پی ڈی ایم کا بوریا بستر لپیٹنے اور ان کا بیانیہ دفنانے کیلئے رضا کار درکار ہیں۔