Sunday, September 8, 2024

گلگت بلتستان کی علاقائی موسیقی پر نوجوانوں کی زبردست پرفارمنس

گلگت بلتستان کی علاقائی موسیقی پر نوجوانوں کی زبردست پرفارمنس
January 17, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگوں نے علاقائی موسیقی پر نوجوان گلوکاروں کی پرفارمنس اور روایتی رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے لوک ورثہ میں گلگت بلتستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے تقریب منعقد ہوئی جس میں فنکاروں نے  ڈھول بانسری اور رباب سے نکلتی مدھر دھنوں کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا۔ جوان تو جوان عمر رسیدہ افراد بھی علاقائی موسیقی کے سازوں پر ایسا جھومے کہ محفل  کو چار چاند لگ گئے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایسی رنگ برنگی تقریب کے انعقاد تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں ایسی تقاریب کا انعقاد کر کے دیگر صوبوں کی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا چاہیے۔