Thursday, April 18, 2024

گلگت بلتستان کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

گلگت بلتستان کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
March 9, 2021

گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی نے تاریخ ساز اقدام اُٹھا لیا، گلگت بلتستان کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

گلگت بلتستان اسمبلی نے پانچویں صوبے کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق جی بی کو پانچویں صوبے کا درجہ دے کر قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی اداروں میں نمائندگی دی جائے۔ گلگت: پانچواں صوبہ کیلے آئین میں ترمیم بل پارلیمنٹ سے منظور کرلیا جائے۔

ادھر وزیراعلیٰ خالد خورشید کہتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل تک گلگت بلتستان کی عبوری حیثیت چاہتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ مذکورہ بل سے کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچے۔