Monday, May 13, 2024

گلگت بلتستان کو ٹورسٹ کا حب بنائیں گے، زلفی بخاری

گلگت بلتستان کو ٹورسٹ کا حب بنائیں گے، زلفی بخاری
November 10, 2020
سکردو (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی سکردو پہنچ گئے۔ کہتے ہیں گلگت بلتستان کو ٹورسٹ کا حب بنائیں گے۔ گلگت بلتستان کے ٹھنڈے موسم کو سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیوں نے گرما دیا۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین کے جلسے جاری ہیں۔ ووٹرز کی محبتیں سمیٹنے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی سکردو پہنچ گئے۔ زلفی بخاری نے سکردو ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  بلاول بھٹو اور مریم نواز پر کی کڑی تنقید کی اور دعوی کیا کہ گلگت بلتستان کو ٹورسٹ کا حب بنائیں گے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی علی امین گنڈاپور کی خواتین سیاستدانوں کے خلاف نازیبا الفاظ پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ علی امین گنڈا پور سے معافی مانگنے یا مستعفی ہو جائیں۔ گلگت بلتستان کا انتخابی دنگل سجنے کیلے صرف پانچ  دن باقی ہیں، اس حوالے سے سکیورٹی کے تمام انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔