Friday, March 29, 2024

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، وزیراعظم عمران خان

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، وزیراعظم عمران خان
November 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، وہاں کے عوام کے مسائل حل کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ ارکان کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ پوری کابینہ نے ڈیسک بجا کر علی امین گنڈاپور کی مہم کی تعریف کی۔ کابینہ اراکین نے کہا کہ علی امین، مراد سعید اور زلفی بخاری نے زبردست انتخابی مہم چلائی۔وفاقی وزرا کا کہنا ہے۔گلگت بلتستان کی عوام نے پی ڈی ایم  کے بیانیے کو مسترد کردیا۔ کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا، گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی دھرنے کے شرکا سے کامیاب مذاکرات پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے کردار کی تعریف بھی کی۔