Friday, May 10, 2024

گلگت بلتستان کا علاقہ گوہر آباد قدرت کی رعنائیوں سے مالا مال

گلگت بلتستان کا علاقہ گوہر آباد قدرت کی رعنائیوں سے مالا مال
July 9, 2020

گلگت ( 92 نیوز) گلگت بلتستان کا علاقہ گوہر آباد قدرت کی رعنائیوں سے مالا مال ہے ، قدرتی حسن کے دلکش نظارے اوربہتے آبشارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جنگلات کا تحفظ کیا اور دور جدید میں بھی پانی سپلائی کیلئے لکڑی کا استعمال کرتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کے علاقے گوہرآباد کی مٹی انتہائی ذرخیزہے ، یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش چلغوزوں کے جنگلات ہیں۔  زرعی پیداوار کے لحاظ سے بھی یہ علاقہ مالا مال ہیں۔

گوہرآباد کے کسانوں نے  پانی کیلے پائپ لائن کی جگہ آج بھی لکڑی  کے بنائے گئے کوہل استعمال  کرتے ہیں  ،  سیاحوں کا کہنا ہے کہ بہتے آبشاروں کا شور سحر طاری کردیتا ہے۔

حکومت کی طرف سے اس علاقے کی سڑک اور پلوں پر توجہ نہ دینے سے عوام کو  شدید مسائل کا سامنا ہے ۔

 حکومت اس علاقے میں سڑکیں تعمیر کرکے سیاحت کو فروغ دے سکتی ہے ۔