Sunday, September 8, 2024

گلگت بلتستان پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد، بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے :پاکستان

گلگت بلتستان پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد، بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے :پاکستان
June 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ اقوام متحدہ کی اس حوالے سے متعدد قراردادیں موجود ہیں۔ ان قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے سے قبل کوئی جغرافیائی تبدیلی نہیں کی جاسکتی لیکن بھارت ان قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا گلگت بلتستان کے انتخابات سے متعلق بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔