Friday, April 26, 2024

گلگت بلتستان میں گندم کی کٹائی کا سیزن شروع

گلگت بلتستان میں گندم کی کٹائی کا سیزن شروع
July 27, 2020

گلگت ( 92 نیوز) گلگت بلتستان میں گندم کی کٹائی کا سیزن  شروع ہوگیا، ضلع شگرمیں محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کردہ نئے بیج کے تحت کاشت کی جانے والی گندم کی فصل پک کرتیار ہو گئی ۔

گلگت بلتستان  کا ضلع  شگرکے وسیع عریض رقبے میں گندم کاشت کی جاتی ہے ، صدیوں سے شگرسے گندم گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں برآمد کی جاتی تھی ۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ آبادی میں اضافہ اور لوگوں کی زراعت کے شعبے سے دوری کے باعث شگر جیسے زرخیز علاقے میں زراعت کا شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ تاہم محکمہ زراعت شگر میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرگرم ہے۔

محکمہ زراعت  نے شگر میں رواں سال مختلف اقسام کے بیج اگائے ہیں جن میں برلاک،زنکول اور ونٹر ویٹ قابل ذکر ہیں ، محکمہ زراعت شگر کے افسران کا کہنا ہے  کہ شگر کے کسانوں کو سبسیڈیز پر معیاری بیج فراہم  کیے گئے ۔ بہتر اور معیاری فصلوں کے زریعے کسان  اپنے ذرائع آمدنی میں اضافہ کرکے ضلع میں زرعی انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔