Thursday, April 18, 2024

گلگت بلتستان میں کیاکنگ کا کھیل فروغ پانے لگا

گلگت بلتستان میں کیاکنگ کا کھیل فروغ پانے لگا
October 25, 2019
اسکرودو (92 نیوز) گلگت بلتستان کی برف پوش چوٹیوں کے درمیان بہتے منہ زور دریاؤں میں کیاکنگ کا کھیل فروغ پانے لگا۔ پاکستان اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑیوں نے کیاکنگ کیلئے گلگت بلتستان کا رخ کرلیا۔ پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں میں تیز ی آنے کے ساتھ غیرروایتی کھیل بھی فروغ پانے لگے ہیں۔ یورپی ممالک سے آئے 6 کھلاڑیوں نےدریائے برالدو اور دریائے شیوک کے بل کھاتے، اچھلتے، پتھروں سے ٹکراتے تیز پانی میں کیاکنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ یورپی کیاکرز کل سکردو سے گلگت تک دریائے سندھ پر کیاکنگ کریں گے اور 150 کلو میٹر کا خطرناک دریائی سفر سات سے 8 روز میں طے کریں گے۔ کیاکرز کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے خطرناک ترین کیاکنگ روٹس میں سے ایک ہے، یہاں مزید سہولیات دی جائیں تو مزید کھلاڑی اس جگہ کا رخ کرسکتے ہیں۔