Friday, April 26, 2024

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی ، شیخ رشید

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی ، شیخ رشید
November 18, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ شیخ رشید احمد نے کراچی سرکولر ریلوے کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی اتحاد کر لیتے تو نتائج مختلف ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ فوج کے خلاف ہے جبکہ عمران خان کے بیانیے پر پاک فوج ان کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا ن لیگ کے بیانیے نے ان کی سیاست کو دفن کر دیا اور عمران خان کی سیاست کو پانچ سال کے لیے زندہ کر دیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا پاکستان میں اتنا کچھ ہوچکا ہے کہ لفظ مافیا بھی چھوٹا لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن کی بہتری اس میں ہے وہ کسی اور سے بات کرنے کی بجائے منتخب وزیراعظم سے بات کرے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے شفاف انتخابات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہاں کے چیف الیکشن کمشنر نے اوپن آفر کی ہے کہ جو کوئی بھی جو حلقہ اوپن کروانا چاہے کھول دیں گے۔