Thursday, May 9, 2024

گلگت بلتستان میں صحت کی سہولیات، تمام اسکولوں میں فرنیچر دیں گے ، علی امین گنڈا پور

گلگت بلتستان میں صحت کی سہولیات، تمام اسکولوں میں فرنیچر دیں گے ، علی امین گنڈا پور
September 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر دیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا صحت کی سہولیات، پوری آبادی کو ہیلتھ کارڈ اور تمام اسکولوں میں فرنیچر دیں گے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا بجلی منصوبے، انڈسٹریل زون اور کے پی سے گلگت بلتستان تک سڑک بھی بنائیں گے۔ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کا مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد ہو گیا۔ امید ہے اسلامی تحریک سے بھی ہو جائے گا۔