Thursday, May 9, 2024

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے ، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد شاہرات بلاک

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے ، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد شاہرات بلاک
December 31, 2019
گلگت بلتستان ( 92 نیوز) گلگت بلتستان میں زلزلہ کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد شاہرات بلاک ہو گئیں  جس سے ٹریفک کی روانی پوری طرح معطل ہو گئی ۔ کے کے ایچ روڈ جگلوٹ، گلگت سکردو روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ۔ ہنزہ گلگت روڈ، مرتضیٰ آباد اور نلتر روڈ پر بھی لینڈ سلائیڈنگ  سے شاہرات بلاک ہو گئیں ۔ غذر چترال روڑ شیر قلعہ کے مقام پر روڑ سلائینڈنگ سے ٹریفک کے لئے بند ہے۔ محکمہ ایف ڈبلیو او،بی اینڈ آر،ضلعی انتظامیہ اور این ڈی ایم اے مختلف سڑکوں کی بحالی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔