Sunday, May 19, 2024

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
December 28, 2021 ویب ڈیسک

گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں وقفے وقفے سے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ سخت سردی کے باوجود گھروں سے باہر نکل آئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ادھر جگلوٹ سکردو شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مقامات پر بند ہوگئی۔