Friday, May 17, 2024

گلگت بلتستان میں بھی سیاحتی مقامات کھل گئے

گلگت بلتستان میں بھی سیاحتی مقامات کھل گئے
August 17, 2020

استور ( 92 نیوز) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی سیاحتی مقامات کھولنے کے ساتھ ہی جنت نظیر وادی استور کی رونقیں بحال ہو گئیں ، سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی  بلندی  پر واقع راما کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں امڈ آئے۔

جنت نظیر استور کی وادی راما کے دلکشن نظارے   سیاحوں پر سحر طاری کرنے لگے ،طویل لاک ڈاؤن کے بعد  ملک بھر کے سیاحتی مقامات کھولنے کے ساتھ ہی کرونا اور گرمی سے تنگ سیاحوں نے جنت نظیر وادی راما کا رخ کرلیا ۔

سیاح سیاحتی مقام راما کے پرسکون ماحول اوردلفریب نظاروں کے گن گاتے رہے ، سیاحت کھلنے پر ہوٹل انڈسٹری سے وابسطہ افراد سیاحوں کی آمد پر انتہائی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ حکومتی ایس او پیز کا مکمل خیال رکھ رہے ہیں۔

سیاحوں کا کہناہے کہ راما کا موسم انتہائی پرسکون اور دلفریب ہے لیکن روڈ کی حالت خراب ہونے سے انھیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کا کہناتھا کہ حکومت اس روڈ کی تعمیر پر توجہ دے توملکی وغیرملکی سیاحوں کو متوجہ کیا جاسکتا ہے۔