Friday, May 10, 2024

گلگت بلتستان میں بارشوں سے تباہی ، رئیکوٹ سمیت دیگر مقامات بند

گلگت بلتستان میں بارشوں سے تباہی ، رئیکوٹ سمیت دیگر مقامات بند
July 22, 2021

گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ شاہراہ قراقرم تتہ پانی، لال پڑی، گھندلو، رئیکوٹ سمیت دیگر مقامات بند ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام تین روز بعد جزوی طور پر شروع ہو گیا۔ 9 مقامات سے بند شاہراہ کو ابتک نہ کھولا جا سکا۔ بچوں اور خواتین سمیت سیاحوں کی کثیر تعداد مسلسل محصور ہو کر رہ گئی۔ ضعلی انتظامیہ چلاس نے تتاپانی کے مقام پر بند شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کر دیا جو کل تک مکمل ہونے کا امکان ہے جبکہ لال پڑی کے مقام پر پہاڑ سے پتھر گرنے اور لینڈ سیلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کام روک دیا گیا۔  

اسکردو میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ ایک طرف سیلابی ریلے اور بارشوں سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تو دوسری طرف بین ااضلاعی آمدورفت مزید لینڈ سلائڈنگ کے خدشے کے پیش نظر بند کردی گئی ہے۔ سکردو میں مواصلاتی اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور سڑکوں کی بندش کی وجہ متاثر مسافروں کی مشکلات کم کرنے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے۔