Saturday, April 20, 2024

گلگت بلتستان میں 45 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

گلگت بلتستان میں 45 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق
September 19, 2020
گلگت (92 نیوز) تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھنے لگے، پنجاب اور سندھ کے بعد گلگت بلتستان میں بھی اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے، 45 اساتذہ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تعلیمی ادارے کھلتے ہی کورونا کے وار بھی تیز ہونے لگے، طلبا کے ساتھ اساتذہ بھی شکار ہونے لگے، انتظامیہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں انتظامیہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی، فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹرشاہ زمان نے 45 اساتذہ میں وائرس کی تصدیق کردی، تمام کا تعلق سرکاری تعلیمی اداروں سے ہے۔ پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے، لیکن ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد نہیں ہورہا، گوجرانوالہ میں 24 بچوں میں وائرس کی تشخیص پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ لاہور کے تعلیمی اداروں میں بھی وائرس پھیلنے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں بھی گزشتہ روز کیسز سامنے آنے پر 4 اسکول اور ایک یونیورسٹی بند کردی گئی تھی۔