Friday, April 19, 2024

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل؛

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات  کیلئے پولنگ کا عمل مکمل؛
November 15, 2020
گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ مکمل ہو گیا۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔ ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کے موقع پر لوگوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے بھی مختلف پولنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا۔ ان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سردی میں بھی لوگ ووٹ ڈالنے نکلنے ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹر پُر جوش ہے۔ انتخابات میں 7 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جب کہ سوا لاکھ سے زائد افراد پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں۔ استور میں گزشتہ رات سے شدید برف باری کے باعث جی بی اے 13 استور ایک کے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کئی علاقوں میں عملہ نہ پہنچنے کے باعث پولنگ بھی سست روی کا شکار ہے۔ گلگت بلتستان میں الیکشن کی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔ پولیس اور پیرا ملٹری دستے تعینات کیئے گئے ہیں۔ دیگر صوبوں کے بھی 5 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی گلگت بلتستان مخدوم قیصر بشیر نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل پُرامن انداز میں جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی عملے کو پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون لے جانے سے روک دیا ہے ۔ اس حوالے سے تمام آر اوز کو ہدایات جاری کر دیں۔ امیدوار، پولنگ ایجنٹس، ووٹرز کو بھی موبائل فون لے جانے سے روک دیا گیا تاہم میڈیا کے نمائندے اور آزاد مبصرین پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔