Thursday, April 25, 2024

گلگت بلتستان سے ’’را ‘‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا

گلگت بلتستان سے ’’را ‘‘ کا نیٹ ورک پکڑا گیا
May 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ، گلگت بلتستان سے  بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا ایک اور بھارتی منصوبہ ناکام ہو گیا ۔ گلگت بلتستان  سے بلورستان نیشنل فرنٹ کے 14سرگرم کارکن زیر حراست  لے لئے گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے  بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا ۔ ’’را  ‘‘ نے بلتستان  میں  قوم پرست تنظیم بلورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کی آبیاری کی  تھی ۔ تنظیم کا مقصد  طلبا اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کو ٹارگٹ کر کے دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریک کو ہوا دینا تھا۔ بہادرسپوتوں نے دشمن کی ایک اور ناپاک جسارت خاک میں ملادی، بھارتی خفیہ ایجنسی نے گلگت بلتستان کی ذیلی قوم پرست تنظیم بلورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کی آبیاری کی،را کا ہدف نوجوان نسل کےذریعےعلیحدگی کی تحریک چلانا تھا،عبدالحمید خان کوپاکستان کی ساکھ متاثر کرنےپرلگایا گیا، را کے اشاروں پر عبدالحمید خان نےگلگت بلتستان میں ڈیموں کی امداد روکنے کی کوشش کی۔ عبدالحمید خان کو1999میں نیپال لے جاکربھارت منتقل کیا گیا،را کے کرنل ارجن اور جوشی نے دہلی کے تھری اسٹار اپارٹمنٹ میں رکھا،بعد ازاں تین بیٹوں سمیت فیملی  بھی بھارت منتقل ہوگئی،را نے عبدالحمید خان پر بھاری سرمایہ کاری کی، بھارتی شناختی دستاویزات اور کاروبار کے لئے سہولیات دی گئیں۔ سال 2007 میں عبدالحمید خان کو برسلز منتقل کرکےپاکستان مخالف مہم چلانے کی ترغیب دی گئی،حمید گروپ کےذریعے گلگت بلتستان میں سرگرمیوں کے لئے ایک ارب بھی خرچ کئے گئے،نیٹ ورک کیخلاف پاکستانی انٹیلی جنس نے طویل منصوبہ بندی کی،مقامی نیٹ ورک کو پکڑکرمنصوبے کو ناکام بنایا۔ انٹیلی جنس آپریشن کے ذریعے حمید گروپ کا مقامی نیٹ ورک پکڑا گیا،اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا،مقامی سطح پر نادر شاہ سرگرمیوں کی قیادت کررہا تھا۔ انٹیلی جنس اداروں کےسامنے عبدالحمید خان نے8فروری 2019 کو سرنڈر کیا،29 مارچ کو نادر شاہ نے بھی سرنڈر کر دیا۔