Tuesday, May 7, 2024

گلگت بلتستان حلقہ سات سکردو ون میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگ کے حاجی اکبر تابان ایک ووٹ سے کامیاب

گلگت بلتستان حلقہ سات سکردو ون میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگ کے حاجی اکبر تابان ایک ووٹ سے کامیاب
June 11, 2015
گلگت بلتستان (نائنٹی ٹو نیوز) گلگت بلتستان کی نشست سیون سکردو ون میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ایک ووٹ کی برتری سے جیت گئے۔ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ سیون سکردو ون میں دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ ن کے حاجی اکبر تابان نے تین ہزار تین سو اکتیس ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے راجہ جلال نے تین ہزار تین سو تیس ووٹ حاصل کئے۔ ریٹرننگ افسر لقمان حکیم نے دوبارہ گنتی کے بعد نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے حاجی اکبر تابان ایک ووٹ کی برتری سے کامیاب قرار پائے، اس سے قبل پی ٹی ائی کے راجہ جلال کو ایک ووٹ کی برتری حاصل کی تھی جس پر مسلم لیگ ن کے حاجی اکبرتابان نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔