Friday, March 29, 2024

گلگت بلتستان انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم ہوگئی

گلگت بلتستان انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم ہوگئی
November 13, 2020
گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان انتخابات آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ انتخابی مہم رات بارہ بجے ختم ہوگئی۔ انتخابی دنگل سجنے کیلئے ایک دن باقی ہے۔ گلگت بلتستان انتخابات کا دنگل سجنے کو تیار ہے۔ پولنگ کیلے صرف ایک دن باقی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہوگئی۔ گلگت کے ٹھنڈے موسم کو انتخابی سرگرمیوں نے گرما دیا ، انتخابی کمپس میں جشن کا سماں رہا۔ سیاسی کارکنان کا جوش و جذبہ دیدنی رہا۔ 15 نومبر کو گلگت بلتستان کے 23 حلقوں میں 7لاکھ سے زائد وو ٹر اپنا حق رائی دہی استعمال کرینگے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر بغیر وقفے کے 5 بجے ختم ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے 23 حلقوں کیلے 1236 پولنگ سٹیشن قائم کیے ہیں۔ جسمیں 339 حساس اور 414 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔ الکیشن کے دوران 12000 اہلکار سیکورٹی پر معمور ہونگے جسمیں 2000 کمانڈوز شامل ہیں۔ پولنگ سٹیشن کے اندر جی بی سکاؤٹس اور پولیس تعینات ہونگے جبکہ باہر پاک رینجرز اور ایف اہلکار تعینات ہونگے۔