Saturday, April 27, 2024

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے، آئی جی مجیب الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے، آئی جی مجیب الرحمٰن
November 12, 2020
گلگت (92 نیوز) آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹرمجیب الرحمٰن کہتے ہیں گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔ آئی جی مجیب الرحمٰن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا، رینجرز، ایف سی، گلگت اسکاؤٹس اور پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور چار کے تناسب سے نفری تعینات کی گئی ہے، کوشش ہے الیکشن کی سکیورٹی پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے۔