Saturday, May 11, 2024

گلگت بلتستان انتخابات، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف مفاہمتی یادداشت کے نکات 92 نیوز نے حاصل کرلیے

گلگت بلتستان انتخابات، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف مفاہمتی یادداشت کے نکات 92 نیوز نے حاصل کرلیے
November 15, 2020
گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان انتخابات میں سکردو اور دیا میر سے ایم کیو ایم کے دونوں امیدواروں کا تحریک انصاف کے حق میں دستبرداری کا معاملہ، دونوں کے جماعتوں کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت کے نکات 92 نیوز نے حاصل کرلیے۔ گلگت بلتستان انتخابات میں اسکردو اور دیامیر سے ایم کیوایم کے دونوں امیدواروں کا تحریک انصاف کے حق میں دستبرداری کا معاملہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان مفاہمتییاداشت کے نکات سامنے آگئے۔ گلگت بلتستان کو جلد آئینی صوبہ بنانا وہاں میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کرنا مفاہمتی یاداشت کے نکات میں شامل ہے ایم او یو کے مطابق جے بی میں کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے جبکہ دیا میر بھاشا ڈیم سے پیدا ہونے والے روزگار  کے مواقعوں اور  رائلٹی پربھی پہلا حق مقامی افراد کا ہوگا۔ مفاہمتی یاداشت کے مطابق گلگت بلتستان ڈرائی پورٹ سارا سال کھلا  رہے گا اورٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی اور فوری طور ایسے اقدامات  کیے  جائیں گے کہ وہاں کے عوام کو  اٹھارہ 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا مل سکے جبکہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ایم کیوایم کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب  کی مشاورتی ٹیم حصہ بنایا جائے گا۔